counter easy hit

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا ایل او سی پراگلےمورچوں کا دورہ

اسلام آباد(ایس ایم حسنین) پاک فوج کے سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ شدید سردی میں پاک سرحدوں کی محافظت کے مقدس فرض پر مامور جوانوں کا حوصلہ بڑھانے کیلئے اگلے مورچوں کے دورے پر پہنچے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے لائن آف کنٹرول کے اگلے مورچوں کا دورہ کیا ، لائن آف کنٹرول کے دورے پر کور کمانڈر پنڈی لیفٹیننٹ جنرل اظہر عباس نے آرمی چیف کا استقبال کیا۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاک فوج ہر قیمت پر مادر وطن کی علاقائی سالمیت، وقار کا دفاع کرے گی۔ترجمان آئی ایس پی آر نے کہا کہ دورے کے دوران آرمی چیف کو لائن آف کنٹرول کی تازہ ترین صورتحال پر بریفنگ دی گئی جبکہ بھارتی فوج کی جانب سے سیز فائر کی خلاف ورزیوں، اقوام متحدہ کی گاڑی کو نشانہ بنانے کے حالیہ واقعہ پر بھی بریفنگ دی گئی۔ ترجمان نے یہ بھی کہا کہ دورے میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے افسروں، جوانوں کو مسلسل چوکس رہنے کی ہدایت دی۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ اقوام متحدہ کی گاڑیوں کو نشانہ بنایا جانا علاقائی امن و استحکام کے لیئے خطرہ ہے، بھارتی فوج کو ہمیشہ کسی مس ایڈونچر یا جارحیت کا منہ توڑ جواب ملے گا۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے مزید کہا کہ پاک فوج مادروطن کی جغرافیائی سرحدوں اوروقارکاتحفظ یقینی بنائےگی جبکہ پاک فوج ایل اوسی پرآبادی کےتحفظ کیلئے تمام ضروری اقدامات بروئےکارلائےگی۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا ایل او سی پراگلےمورچوں کا دورہ
آرمی چیف کو ایل او سی کی تازہ صورتحال،بھارتی فوج کی خلاف ورزیوں پر بریفنگ
بھارتی فوج ایل او سی پرجان بوجھ کرشہری آبادی کونشانہ بنا رہی ہے:بریفنگ
بھارتی فوج نے حال ہی میں اقوام متحدہ مبصرمشن کی گاڑی کو بھی نشانہ بنایا
اقوام متحدہ کی گاڑی کو نشانہ بنانا عالمی قوانین اور کنونشنز کی خلاف ورزی ہے
آر می چیف کی فوج افسروں اور جوانوں سے بات چیت:آئی ایس پی آر
بھارتی اشتعال انگیزیاں اور مبصر مشن کی گاڑی کو نشانہ بنانا خطے کے امن کیلئے خطرہ ہے
بھارتی فوج کو کسی بھی مہم جوئی یا جارحیت کا منہ توڑ جواب ملے گا:آرمی چیف
پاک فوج ایل اوسی پر بسنے والے معصوم شہریوں کی حفاظت یقینی بنائے گی، آرمی چیف
پاک فوج مادر وطن کی عزت ، عظمت اور جغرافیائی حدود کا ہرقیمت پر تحفظ کرے گی، آرمی چیف

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website