آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ پارہ چنار پہنچ گئے جہاں وہ قبائلی عمائدین اور دھماکوں کے خلاف دھرنا دینے والوں سے ملاقات کریں گے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق دورہ کے موقع پر آرمی چیف کو سکیورٹی کی صورتحال پر بریفنگ بھی دی جائے گی۔ دورہ سے قبل پارا چنار دھماکوں کی مذمت کرتے ہوئے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا تھا کہ دشمن اپنی بزدلانہ کارروائیوں سے قوم کی خوشیوں کو خراب کرنے کی کوشش کر رہا ہے تاہم وہ ایسا کرنے میں ناکام ہوگا۔ واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے پارہ چنار کے مرکزی بازار میں 2 بم دھماکوں میں 67 افراد جاں بحق ہوئے تھے۔