آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی ہدایت پر پاکستان نے پاک افغان سرحد پر مرحلہ وار باڑ لگانا شروع کر دی ہے۔آئی ایس پی آر نے اپنے بیان میں بتایا ہے کہ آرمی چیف کی ہدایت پر افغان سرحد پر باڑ لگانے کا مرحلہ وار عمل شروع کردیا گیا ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق پہلے مرحلے میں باجوڑ، مہمند اور خیبر ایجنسی میں باڑ لگائی جارہی ہے۔دوسرے مرحلے میں بلوچستان سے ملحقہ سرحد پر فینسنگ کی جائے گی، سرحد پر ایف سی کی نئی چوکیاں بھی قائم کی جارہی ہیں۔بیان میں کہا گیا ہے کہ محفوظ سرحد پاکستان اور افغانستان دونوں کے مفاد میں ہے۔