اسلام آباد (ویب ڈیسک) لیفٹیننٹ جنرل (ر) نعیم خالد لودھی نے کہا ہے کہ پاک فوج نے سابق صدر پرویز مشرف کیس پر ہلکا رد عمل دیا ، پاکستانی فوج کے ترجمان آصف غفورنے جو رد عمل دیا ہے وہ بالکل درست ہے بلکہ اس سے زیادہ ہونا چاہیے تھا ، انہیں یہ حق حاصل ہے
کہ وہ اس پر اپنے تحفظات کا اظہار کریں ، چونکہ فوج قانون پر عمل کرنے والا ادارہ ہے اس لیے میرا خیال ہے کہ وہ اس سے زیادہ کچھ نہیں کہیں گے ۔انہوں نے ججز کی تقرری کے طریقہ کار پر بھی سوالات اٹھائے اور کہا کہ کچھ لوگ کسی پارٹی کا حصہ ہوتے ہیں اور پھر انہیں جج بنادیا جاتا ہے ۔ جب تک یہ طریقہ کار تبدیل نہیں ہوتا تب تک پاکستان میں کہرام مچا رہے گا