پاکستان نے ضرب عضب پر 106.9بلین ڈالرز سے زائد خرچ کیے، اورضرب عضب کی ترکیب میں کسی قسم کی چھوٹ نہیں رکھی گئی تھی۔ تمام دہشتگردوں کےخلاف بلاتفریق آپریشن کیا گیا ہے اور اب کومبنگ آپریشن میں بھی اہم کامیابیاں حاصل ہو رہی ہیں۔
راولپنڈی (یس مانیٹرنگ ڈیسک) ڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی آر عاصم باجوہ نے جمعرات کی صبح پریس بریفنگ سے خطاب کیا جس میں آپریشن ضرب عضب کی گائیڈ لائنز کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایک بلاتفریق آپریشن تھا جس میں کسی قسم کی کوئی اچھے یا برے طالبان کی تفریق نہیں رکھی گئی۔
آپریشن کے نمایاں راہنما اصول میں شامل تھا کہ یہ ایک بلاتفریق آپریشن ہوگا، اجتماعی نقصان کرنے سے اجتناب کیا جائے گا اورانسانی حقوق کا خیال رکھا جائے گا۔ جائیگا، 2014 سے ملک میں دہشتگردی مسلسل بڑھ رہی تھی اس وقت تک ضرب عضب شروع نہیں کیا گیا تھا۔ جب کہ 311 آئی ای ڈی بلاسٹس اور74 حملے اور26 خودکش حملے ہوئے تھے ۔