counter easy hit

آرمی پبلک سکول کے شہداء پوری قوم کے بچے ہیں, چوہدری عرفان مہد

armi public school

armi public school

لالہ موسیٰ(جمیل احمدطاہر)ممتازسماجی وسیاسی شخصیت چوہدری عرفان مہدی بدہوکالس نے کہا کہ آرمی پبلک سکول کے شہداء پوری قوم کے بچے ہیں انکے مقد س خون نے قوم کو نیا عزم اور دہشت گردی کے خلاف لڑنے کی جرات دی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان نے اس افسوسناک سانحہ کے بعد دہشت گردوں کے خلاف آپریشن ضرب عضب شروع کرنے کا فیصلہ کیا اور پاک افواج کے بہادر افسران و جوانوں نے جرات و بہادری کی نئی داستان رقم کرتے ہوئے ملک دشمنوں کا صفایا کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ سانحہ آرمی پبلک سکول کے شہدا ء کی عظیم قربانی ہمیشہ یاد رکھی جائے گی اور شہیدوں کاخون روشن چراغ بن کر اہل وطن کی راہنمائی کرتا رہے گا۔