وزیراعظم نواز شریف نے وفاقی تعلیمی اداروں میں آج یوم شہدائے اے پی ایس منانے کی ہدایت کر دی۔ کہتے ہیں بچوں کو بتایا جائے کہ دہشتگردی اسلامی تعلیمات کے منافی ہے۔
اسلام آباد: (یس اُردو) سانحہ آرمی پبلک اسکول کو ایک سال مکمل ہونے پر وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ شہدا کی قربانیاں ناقابل فراموش ہیں۔ انہوں نے وزیر مملکت کیڈ کو ہدایت کی کہ وفاق کے تعلیمی اداروں میں آج یوم شہدا اے پی ایس منایا جائے۔ بچوں کو بتایا جائے کہ دہشتگردی اسلامی تعلیمات کے منافی ہے کسی بے گناہ کی جان لینے کی سزا دنیا اور آخرت دونوں میں ملے گی۔ وزیراعظم نے ہدایت کی کہ بچوں کو آرمی پبلک اسکول کے شہدا کی قربانیوں سے بھی آگاہ کیا جائے۔