اسلام آباد (یس ڈیسک) آرمی چیف جنرل راحیل شریف اور وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے سعودی سفارتخانے کا دورہ کیا اور شاہ عبداللہ عزیز کے انتقال پر تعزیت کی۔
سعودی سفارتخانے میں شاہ عبداللہ عزیز کے انتقال پر سیاسی و عسکری قیادت کی تعزیت کیلئے آمد کا سلسلہ جاری ہے۔ آرمی چیف جنرل راحیل شریف کے سعودی سفارتخانے کے دورہ پر سعودی سفیر جاسم الخالدی نے ان کا استقبال کیا۔
آرمی چیف نے شاہ عبداللہ عزیز کے حوالے سے تعزیتی کتاب میں اپنے تاثرات لکھے جس میں ان کا لکھنا تھا کہ شاہ عبداللہ عزیز پاکستان کے بہترین دوست تھے۔ وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے بھی سعودی سفارتخانے کا دورہ کیا اور شاہ عبداللہ عزیز کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا۔
وزیرخزانہ نے شاہ عبداللہ عزیز کے حوالے سے تعزیتی کتاب میں ان کے بچھڑ جانے پر اپنے تاثرات لکھے۔