لندن ; آپ آج تک تو پائی کھاتے دیکھا ہو گا لیکن برطانیہ میں پائی سے لڑائی کا مقابلہ ہوا جو مقامی ٹیم نے جیت لیا۔برطانیہ کے علاقے کینٹ کے گاؤں کاکس ہیتھ میں کسٹرڈ سے بنی پائی پھینکنے کا سالانہ مقابلہ ہوا، گاؤں کی ٹیم پائی فیس نے فائنل میں جاپان کی سوشی ٹیم کو ہرا کر مقابلہ جیتا۔پائی فیس نے فائنل تک اکتیس ٹیموں سے مقابلہ کیا، منتظمین کے مطابق ٹیموں نے دو ہزار پائی سے بھری پلیٹیں ایک دوسرے پر پھینکیں۔ورلڈ پائی چیمپئن شپ کا آغاز انیس سو سڑسٹھ میں ہوا تھا اور اکاون برس سے مسلسل جاری ہے۔