کراچی: محکمہ داخلہ سندھ نے وفاق سے درخواست کی ہے کہ ایم کیو ایم کے بانی قائد الطاف حسین کو انٹرپول کی مدد سے گرفتار کرکے وطن لایا جائے۔
Arrest red warrants for Altaf Hussain department of the post to interior minister
محکمہ داخلہ سندھ نے وفاقی سیکرٹری داخلہ کو مراسلہ بھجوایا ہے جس میں درخواست کی گئی ہے کہ ایم کیو ایم کے خلاف اشتعال انگیز تقاریر کے 2 مقدمات آرٹلری میدان تھانے میں درج ہیں، وزارت داخلہ متحدہ قائد الطاف حسین کے ریڈ وارنٹ جاری کرے اور ملزم کو انٹرپول کی مدد سے گرفتار کرکے وطن واپس لایا جائے۔ واضح رہے کہ انسداد دہشت گردی کی عدالت نے زیر سماعت مقدمات میں پولیس کو حکم دیا ہے کہ بانی ایم کیو ایم کی گرفتاری کے لیے انٹر پول سے رجوع کیا جائے۔