سیالکوٹ: بھتہ نہ دینے پر ملزمان نے خواجہ سرا کو برہنہ کر کے تشدد کا نشانہ بنایا جب کہ سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہونے کے بعد پولیس حرکت میں آئی اور مرکزی ملزم سمیت 5 افرد کو حراست میں لے لیا۔
سیالکوٹ کے علاقے پکی کوٹلی میں ملزمان نے خواجہ سرا سے بھتہ طلب کیا اور جب ثنا نامی خواجہ سرا نے بھتہ دینے سے انکار کیا تو ملزمان نے اسے بیہمانہ تشدد کا نشانہ بنایا جب کہ ایک ملزم برہنہ تشدد کی ویڈیو بھی بناتا رہا۔ خواجہ سراؤں نے تو ب اثر ملزمان کے ڈر سے کوئی مقدمہ درج نہیں کرایا لیکن جب ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو پولیس بھی حرکت میں آگئی اور مرکزی ملزم سمیت 5 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
واضح رہے خواجہ سرا پر تشدد کا واقعہ 4 روزقبل پیش آیا تھا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر آنے کے بعد پولیس کو بھی حرکتمیں آنا پڑا جب کہ ملزمان کا گروپ سیالکوٹ کے خواجہ سراؤں سے بھتہ وصول کرتا تھا۔