counter easy hit

امریکا میں چلتا پھرتا درخت ٹریفک میں رکاوٹ ڈالنے پرگرفتار

Arrested in the US runs around the tree disrupt traffic

Arrested in the US runs around the tree disrupt traffic

پورٹ لینڈ: ترقی یافتہ ممالک میں قوانین کی بالا دستی پرنہ صرف بہت زوردیا جاتا ہے بلکہ قوانین پرعمل درآمد بھی سختی سے کروایا جاتا ہے اوراگرکوئی بھی قانون توڑنے کی جرات کرے تو اسے جیل کی ہوا بھی کھانی پڑتی ہے تاہم حیرت کی بات ضرورہے لیکن امریکا میں ایک درخت کو ٹریفک کی روانی میں خلل ڈالنے کے جرم میں گرفتارکرلیا گیا ہے۔

امریکا کے شہرپورٹ لینڈ میں “ایشروڈ ورتھ” خود کوجھاڑیوں میں لپیٹ کربالکل ایک درخت کیمانند سڑک عبور کررہا تھا جس پراسے پولیس نے گرفتار کرلیا۔ “ایشروڈ ورتھ” کو پولیس نےٹریفک کو متاثرکرنے کے باعث گرفتار کیا جب کہ پوچھ گچھ کے بعد اسے 60 ڈالر جرمانہ اداکرنے پرضمانت پررہا کردیا گیا۔“ایشروڈ ورتھ” ایک مقامی فنکارہے اورواقعے کے بعد اب لوگ اسے ’’ٹری گائے‘‘ یعنی درخت والا نوجوان کے نام سے پکارنے لگے ہیں، واقعے پراس کا کہنا ہے کہ وہ لوگوں کو اپنے اس روپ سے متاثرکرنا چاہتا تھا۔ اس مقصد کے لیے وہ درخت کے روپ میں 5 سڑکیں عبور کرنا چاہتا تھا، وہ دو سڑکیں عبور کرچکا تھالیکن پولیس نے تیسری سڑک پر اسے گرفتارکرلیا۔

Arrested in the US runs around the tree disrupt traffic

Arrested in the US runs around the tree disrupt traffic

“ایشر” کو درخت کا روپ دھارنے کے لیے کچھ گھنٹے لگے تھے جب کہ مختلف قسم کے درختوں کی مدد سے اس نے درخت والے کپڑےبنائےجواس کے اپنی دوست کی مدد سے پہنے تھے۔پولیس کے مطابق بہت سے لوگ ایسے عجیب وغریب کام کرتے ہیں جس سے وہ لوگوں کو متاثر کرنا چاہتے ہیں یا پھر گرفتار ہونا چاہتے ہیں تاہم ایشر اپنے روپ اور پرفارمنس کے حوالے سے لوگوں کوحیراناورانکے ردعمل کودیکھنا چاہتا تھا۔

 

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website