counter easy hit

امریکا میں بنگلا دیش کے سفارت کار کو گرفتار کرلیا گیا

نیویارک بنگلا دیش کے اعلیٰ سفارت کار کو ملازم سے جبری مشقت لینے کے الزام میں گرفتار  کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا۔

Arrested to the Bangladesh diplomat in USA

Arrested to the Bangladesh diplomat in USA

غیر ملکی میڈیا کے مطابق نیویارک میں بنگلادیش کے نائب قونصل جنرل محمد شاہد الاسلام پر دھونس، دھمکی سے اپنے ملازم سے بلامعاوضہ کام کروانے اور مزدور کو امریکا اسمگل کرنے کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔ ملزم کو عدالت میں پیش کیا گیا جہاں جج نے 50 ہزارڈالر مچلکے کے عوض ان کی ضمانت منظور کرلی۔ امریکی استغاثہ کے مطابق بنگلا دیشی سفارت کار کو محدود سفارتی استثنیٰ حاصل ہے اور انہیں پاسپورٹ حوالے کرنے کا حکم دے دیا گیا ہے، جرم ثابت ہونے کی صورت میں ملزم کو 15 سال قید کی سزا ہوسکتی ہے۔

مقدمے کے مطابق نائب قونصل جنرل محمد شاہد الاسلام 2012 میں گھریلو کام کاج کے لیے اپنے ہم وطن محمد امین کو امریکا لائے تھے۔ ملزم نے محمد امین کو پاسپورٹ ضبط کرکے اسے اٹھارہ اٹھارہ گھنٹے کام کرنے پر مجبور کیا اوراس دوران نہ صرف کوئی تنخواہ ادا کی گئی بلکہ اسے مبینہ طور پر تشدد کا نشانہ بھی بنایا۔ دوسری جانب بنگلا دیشی سفارت خانے نے سفار کار پر لگائے گئے الزامات کو من گھڑت اور جھوٹا قرار دیا ہے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website