counter easy hit

ملک میں گرفتاریوں کا موسم۔۔۔ کون کونسے سیاستدان نیب کے ریڈار پر آگئے؟ بڑی خبر

ARRESTING, SEASON, IN, COUNTRY, ANOTHER, POLITICIAN, AND, JOURNALIST, ARRESTED, TODAY

پشاور(ویب ڈیسک) خیبر پختون خوا اسمبلی کےاسپیکر مشتاق احمد غنی کا کہنا ہے کہ بہت سے کرپٹ سیاستدان نیب کے ریڈار پر ہیں۔ پاکستان تحریک ِانصاف فرانس کے کوآرڈی نیٹر شیخ نعمت اللہ کی طرف سے پیرس میں اپنے اعزاز میں دیئے گئے عشائیہ میں شرکت کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مشتاق غنی نے کہا کہ کرپٹ عناصر کو علم ہے کہ وہ کسی بھی وقت گرفتار ہو سکتے ہیں جس کی بناء پر وہ شور مچار ہے ہیں۔ مشتاق غنی نے پاکستانی سینئر صحافیوں سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ حامد میر یا عاصمہ شیرازی ریڈار پر ہیں یا نہیں اُنہیں نہیں معلوم، پاکستان میں آزادیٔ رائے پر کوئی پابندی نہیں ہے ۔ ان کا کہنا ہے کہ میڈیا آزاد ہے حکومت پر ضرور تنقید کریں مگر قومی مفاد پر آنچ نہ آنے دیں پڑوسی ملک بھارت کے میڈیا کو دیکھیں وہ قومی مفاد کے خلاف نہیں جاتا۔ انہوں نے کہا کہ نیب آزاد ہے عمران خان کسی کو این آر او نہیں دے گا، نیب کے قانون کے تحت لوٹی ہوئی دولت واپس کریں اور آزاد ہو جائیں۔ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت نے کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی پر گرفتار سابق وزیراعظم نواز شریف کے مشیر عرفان صدیقی کو بری کرنے کی درخواست مسترد کردی اور14 روزہ جوڈیشل ریمانڈپر جیل بھیج دیا۔تفصیلات کے مطابق کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی پر گرفتار سابق وزیراعظم نواز شریف کے مشیر عرفان صدیقی کو مجسٹریٹ مہرین بلوچ کی عدالت میں پیش کردیا، عرفان صدیقی کو ہتھکڑیاں لگا کر عدالت میں پیش کیا گیا،پولیس نے عرفان صدیقی کوجوڈیشل ریمانڈپرجیل بھیجنے کی استدعا کردی جبکہ عرفان صدیقی کے وکلانے جوڈیشل ریمانڈکی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ مقدمہ جھوٹااوربے بنیادہے،عرفان صدیقی کورہاکیاجائے،عدالت نے دلائل سننے کے بعد عرفان صدیقی کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیاتھا، عدالت نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے عرفان صدیقی کو بری کرنے کی استدعا مستردکردی اور انہیں 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website