اٹلی (سٹاف رپورٹر) جموں کشمیر لبریشن فرنٹ اٹلی کے مرکزی رہنماء شاہد نزاکت بجاڑ اور نازک حسین ساغر نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ گرفتاریاں اور قید و بند کی صعوبتیں کشمیریوں کو آزادیکی منزل سے دور نہیں کر سکتیںکشمیری قوم اب آزادی کیلئے اٹھ کھڑی ہوئی ہے اسے دنیا کی کوئی طاقت مزید غلام نہیں رکھ سکتی۔
بھارتی مقبوضہ کشمیر میں جاری آزادی کے حصول کی تحریک کو اگر طاقت کے ذریعے کچلنا چاہتے ہیں تو یہ ان کی بھول ہے ،کشمیری عوامنے اب آزادی کا شعور حاصل کر لیا ہے اور شعور کو کسی بھی طاقت سے دبایا نہیں جاسکتا، ”ابھی نہیں تو کبھی نہیں” کے اصول کو مد ند نظر رکھتے ہوئے لبریشن فرنٹ کے کارکنان پورے کشمیر کے چپے چپے میں پھیل جائیں اور آزادی کا پیغام گھر گھر تک پہنچائیں۔
آزادی کشمری عوام کا مقدر ہے جسے ان سے کوئی چھین نہیں سکتا،غاصب ممالک سن لیں کہ انہیں کشمیر یوں کو آدی دینا پڑے گییا وہ خود مصیبتوں کا شکار ہونگے، کسی طالع آزما کو ان کی تحریک پہ ڈاکہ ڈالنے نہیں دینگے،انہوں نے کشمیری عوام بالخصوص طلباء اور نوجوانوں سے اپیل کی کہ وہ اپنی آزادی کے حصول کے لئے گھروں سے باہر نکلیں اور جدوجہد کا راستہ ہموار کریں،اپنی قیادت کی نظر بندی کے خلاف اور بھارٹی افواج کی درندگی و بربریت کے خلاف عالمی دنیا کو متوجہ کرنے کیلئے ایک پلیٹ فارم پر جمع ہو جائیں،یہی وہ واحد طریقہ ہے جس کے ذریعے کشمیری قوم اپنا کھویا ہوا وقار دوبارہ حاصل کر سکتی ہے۔
بصورت دیگر غیروں کی سازشوں اور اپنوں کیریشہ دوانیوں کا شکار کشمیر قوم تا قیامت بھٹکتی رہے گی۔ ان خیالات کا اظہار جموں کشمیر لبریشن فرنٹ اٹلی کے مرکزی رہنماء شاہد نزاکت بجاڑ اور نازک حسین ساغر نے اپنے مشترکہ بیان میں کیا انہوں نے مزید کہا کہبھارتی افواج کی درندگی اور بربریت سمیت تمام رکاوٹوں کو عبور کرتے ہوئے مادر وطن کی آزادی کیلئے اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے ،یاسین ملک کی گرفتاری اوربے بنیاد مقدمات کی مذمت کرتے ہیں اس عزم کے ساتھ کے ایک دن آزادی کا سورج طلوع ہوگا