پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری لاہور پہنچ گئے ،وہ ایک بار پھر پنجاب کو سیاسی مرکز بناتے ہوئے لاہور میں ایک ہفتہ قیام کریں گے۔
Arrival of Bilawal Bhutto Zardari in Lahore
بلاول جنوبی پنجاب کی تنظیم سازی کے حوالے سے اجلاسوں کی صدارت بھی کریں گے۔ وہ جمعہ کے روز کھاریاں میں قمر زمان کائرہ کی صاحبزادی کی شادی کی تقریب میں بھی شرکت کریں گے۔ لاہور میں قیام کے دوران بلاول بھٹو زرداری اہم پارٹی اجلاس بھی بلائیں گے جس میں پنجاب کی تنظیم سازی کے حوالے سے مشاورت کی جائے گی۔