اسلام آباد(یس اردو نیوز)وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس میں شرکت کے لیے سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں کی آمد جاری ہے۔ وزیراعظم نوازشریف نے بلاول بھٹو، شاہ محمود قریشی، مولانا فضل الرحمان اور دیگررہنماوں کا استقبال خود کیا ہے۔
پارلیمانی جماعتوں کے سربراہ اجلاس میں مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم، کنٹرول لائن پر بھارتی جارحیت اور پاک بھارت کشیدگی پر حکمت عملی تیار کی جائے گی ۔
اسلام آباد میں ہونے والے پارلیمانی جماعتوںٕ کے رہنماؤں کا اجلاس میں شرکت کےلئے آنے والے رہنماوں کا استقبال وزیراعظم نوازشریف نے کیا، جن کے ہمراہ وزیرخزانہ اسحاق ڈار،خواجہ آصف اور چوہدری نثار ہیں۔پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی اور شیریں مزاری بھی اجلاس میں شرکت کے لیے پہنچ گئے۔بلاول بھٹو زرداری، خورشید شاہ، اعتزاز احسن، شیری رحمان، قمرزمان کائرہ آل پارٹیز کانفرنس میں پہنچ گئے۔اے این پی کے غلام احمد بلو، پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے محمود خان اچکزئی اجلاس میں شرکت کے لیے پہنچ گئے۔مولانا فضل االرحمان بھی اجلاس میں شرکت کیلئے پہنچ گئے