وزیراعظم نواز شریف حیدرآباد پہنچ گئے ،وزیر اعظم اپنی آمد کے فوری بعد مگسی ہائوس پہنچے جہاں مختلف وفود سے ملاقاتیں کریں گے۔
Arrival of Prime Minister Nawaz Shareef in Hyderabad
وزیراعظم کی آمد کے موقع پر شہر کی سڑکوں کی صفائی ستھرائی کی گئی،استقبالیہ بینرز آویزاں کئے گئے ہیں جبکہ تاجروں نے ان کے لئے سونے کا تاج بنوالیا ہے۔ وزیراعظم دورہ حیدرآباد میں ن لیگ کے کنونشن سے خطاب کریں گے ،اس دوران اہم منصوبوں کے اعلان کا بھی امکان ظاہرکیا جارہا ہے ۔ وزیراعظم میاں نواز شریف کی حیدرآباد آمد کے موقع پر شہر میں سیکورٹی کے انتظامات انتہائی سخت ہیں اور وزیراعظم کے روٹ کو خار دار تاریں لگا کر سیل کردیا گیا، جس سے مسافروں اور طلبا کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔