counter easy hit

ارسلان افتخار کا کیس پھر خبروں میں ان : جلد کیا ہونے والا ہے ؟ تازہ ترین خبر

Arsalan Iftikhar case again in news: What is going on soon? Latest news

اسلام آباد(ویب ڈیسک) سابق چیف جسٹس افتخار چوہدری کے بیٹے کے خلاف انکوائری پھر موضوع بحث بن گئی.تفصیلات کے مطابق وائس چیئرمین پاکستان بار نے نیب انکوائری کو جلد تکمیل تک پہنچانے کے لیے چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال کو خط لکھ دیا.اعلامیہ کے مطابق سپریم کورٹ کےحکم نامے پرارسلان افتخار کے خلاف معاملہ نیب کو بھجوایا گیا.موقف اختیار کیا گیا کہ وقت گزرنے کےباوجودنیب میں مقدمے پرپیش رفت نہیں ہوئی، اس معاملے کی تحقیقات کر کے جلد پایہ تکمیل تک پہنچانا ضروری ہے.خیال رہے کہ گزشتہ دونوں سابق چیف جسٹس افتخار چوہدری کا نام اس وقت خبروں کی زینت بنا، جب عالمی ثالثی عدالت کی جانب سے پاکستان پر بھاری جرمانہ عائد کیا گیا.بین الاقوامی عدالت نے سات سال پرانے ریکوڈک کیس کا فیصلہ سنا دیا، عدالت نے حکم دیا کہ پاکستان ٹیتھیان کمپنی کو 5.8 ارب ڈالر ہرجانہ ادا کرے۔عدالت نے پاکستان کو 4.08 ارب ڈالر ہرجانہ اور 1.87 ارب ڈالر سود ٹیتھیان کمپنی کو دینے کا حکم دیا، پاکستان پر ہرجانہ ریکوڈک کا معاہدہ منسوخ کرنے کے باعث عاید کیا گیا ہے۔عدالتی ٹربیونل نے سات سو صفحات پر مشتمل فیصلہ جاری کرتے ہوئے ریمارکس میں کہا سپریم کورٹ آف پاکستان کی طرف سے معاہدہ منسوخ کرنے کی وجہ مناسب نہیں تھی۔خیال رہے کہ کمپنی کو سونے، تانبے کے ذخائر کی تلاش کا لائسنس جاری کیا گیا تھا، سابق چیف جسٹس افتخار چوہدری نے 2011 میں ریکوڈک معاہدہ منسوخ کر دیا تھا۔ جبکہ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سابق وزیر ریلوے خوجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ جو کچھ ہمارے ساتھ ہورہا ہے وہ کچھ مہینوں بعد عمران خان کے ساتھ بھی ہوگا۔پیراگون ہاؤسنگ سوسائٹی کیس میں گرفتار خواجہ سعد رفیق نے عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا نمائندوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم نہیں چاہتے کہ جو زیادتی ہمارے ساتھ ہوئی ہے وہ عمران خان یا اسکی پارٹی کے ساتھ ہو۔انہوں نے مزید کہا کہ جو کچھ ہمارے ساتھ ہورہا ہے ، کچھ مہینوں بعد وہ عمران خان کے ساتھ بھی ہوگا۔خواجہ سعد رفیق نے یہ بھی کہا کہ ‘پلوں کے نیچے سے کافی پانی بہ گیا، لیکن بہت کچھ ابھی بھی ہاتھ سے نہیں گزرا۔’اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ ‘اپوزیشن کو رگڑا لگانے کی بجائے میثاق جمہوریت اور میثاق معیشت پر بات کر لی جائے کیونکہ اگر وقت گزر گیا تو لڑنے والے جانیں اور مار کھانے والے جانیں۔ایک سوال کے جواب میں خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ چیئرمین سینیٹ کے لیے حاصل بزنجو ایک بہترین انتخاب ہیں جبکہ ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا پر بھی کوئی اعتراض نہیں ہے۔اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی ایک شریف انسان ضرور ہیں لیکن ان کے پاس ایوان میں اکثریت نہیں ہے۔پاکستان ریلوے سے متعلق بات کرتے ہوئے خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ ‘موجودہ وزیر ریلوے شیخ رشید کی موجودگی میں ریلوے کا کوئی مستقبل نہیں ہے۔’انہوں نے کہا کہ مال بردار ٹرینوں کی تعداد میں اضافہ نہیں کیا گیا جو ریلوے کو تقریباً 50 کروڑ روپے سے زائد کا منافع دے سکتی ہیں۔ٹرین حادثات سے متعلق بات کرتے ہوئے خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ ‘حادثات ہونے کی بنیادی وجہ زیادہ ٹرینیں ٹریک پر لانا ہے’

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website