counter easy hit

’’ہتھیار برائے امن‘‘ کے عنوان سے کراچی میں دفاعی نمائش کی تیاریاں

'Arsenal for Peace' title defense exhibition in Karachi preparations

‘Arsenal for Peace’ title defense exhibition in Karachi preparations

کراچی: ہتھیار برائے امن کے عنوان سے 9ویں 4 روزہ بین الاقوامی دفاعی نمائش 22 نومبر سے ایکسپو سینٹر کراچی میں شروع ہو گی، ڈیفنس ایکسپورٹ پروموشن آرگنائزیشن (ڈیپو) کے زیر اہتمام اس نمائش میں 70سے زائد ممالک شرکت کر رہے ہیں، یہ تعداد گزشتہ نمائش آئیڈیاز 2014 سے بہت زیادہ ہے۔

ڈائریکٹر جنرل ڈیفنس ایکسپورٹ پروموشن آرگنائزیشن، میجر جنرل آغا مسعود اکرم کا کہنا ہے کہ اس مرتبہ کچھ نئی مصنوعات بھی متعارف کرائی جا رہی ہیں جو شرکا کیلیے دلچسپی کا باعث ہوں گی اور ان کی خریداری کے لیے بڑی تعداد میں آرڈرز موصول ہونے کی توقع ہے۔ نمائش کی تیاری میں ڈیپو کو مسلح افواج کا بھی بھرپور تعاون حاصل ہے۔

گزشتہ نمائش میں 38ممالک کی 338کمپنیوں نے اپنے اسٹال لگائے تھے نمائش کے دوران انٹرنیشنل ڈیفنس سیمینار بھی منعقد ہوگا جس میں دفاعی ماہرین اپنے مقالے پیش کریں گے، دفاعی نمائش کے سلسلے میں جمعہ 4نومبر کو مقامی ہوٹل میں ڈیپو کی جانب سے سینئر صحافیوں اور ایڈیٹروں کو تفصیلی بریفنگ بھی دی گئی۔

 

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website