سوان سی کیخلاف میچ کے دوران خطرناک فاؤل پر ریفری نے ایک بار پھر ریڈ کارڈ دکھا کر میدان سے باہر کر دیا
لندن: انگلش فٹ بال کلب آرسنل سے ریکارڈ 35 ملین پائونڈز میں معاہدہ کرنے والے گرنیٹ زاکا کو دو سال میں آٹھویں مرتبہ ریڈ کارڈ کا سامنا کرنا پڑگیا ۔ ہفتے کو انگلش پریمیئر لیگ کے میچ میں سوان سی کیخلاف سوئس کھلاڑی کو 70 ویں منٹ میں خطرناک فاؤل پر ریفری نے ریڈ کارڈ دکھا کر گرائونڈ سے باہر بھیجا ۔ اس سے قبل 24 سالہ مڈفیلڈر کو سابق کلب بوروشیا موشین گلیڈ باخ کی جانب سے جارحانہ طرز عمل پر چھ مرتبہ ریڈ کارڈ دکھایا جاچکا ہے جبکہ فرانس میں منعقدہ یورو چیمپئن شپ میں سوئٹزرلینڈ اور پرتگال کے خلاف میچ میں بھی انہیں ریڈکارڈ دکھایا گیا تھا ۔