counter easy hit

جو قوم اپنے محسنوں کو فراموش کر بیٹھتی ہے تا ریخ بھی انہیں فراموش کر دیتی ہے،محمد ارشد چوہدری ایڈووکیٹ

Arshad Chaudhry

Arshad Chaudhry

سرائے عالمگیر(صغیرراٹھور)مفکرپاکستان علامہ اقبال کا یوم وفات ہماری حالت افسوس ناک ہے شاعر مشرق عظیم فلسفی جنہیں ہم مفکر پاکستان اور حکیم الا مت ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کے نام سے جانتے ہیں ایک روز پہلے 78 واں یوم وفات تھا جو ایسے خاموشی سے گز رگیا جیسے کسی غریب عزیز کا بھولا ہوا چہرہ ہو ان خیالات کا اظہار رہنما PTIسابق ایم پی اے محمد ارشد چوہدری ایڈووکیٹ نے یوم وفات ڈاکٹرمحمد اقبال پر ساتھیوں سے ملاقات کے دوران کیا انہوں نے کہا کہ مسلم لیگی حکومت اپنے لوٹے ہوئے اثا ثے بنک اکاؤنٹس اور فیکٹریاں بچانے میں اس قدر مصروف ہیں کہ تا ریخ پاکستان کی اتنی بڑی ہستیکے یوم وفات کو بھی اہمیت نہیں دے پا ر ہے جو قوم اپنے محسنوں کو فراموش کر بیٹھتی ہے تا ریخ بھی انہیں فراموش کر دیتی ہے انہوں نے کہا کہ حکومت کی یہ نادانیاں اور بوکھلاہٹ آرمی چیف کے احتسابی عمل اور پاکستان تحریک انصاف کے24اپریل کو F9چوک اسلام آباد پر عوامی اجتماع ہے جو بد عنوان حکمرانوں کے اثا ثوں پر آخری کیل ثابت ہو گا۔