سرائے عالمگیر (صغیر راٹھور) جب تک قانون نافذ کر نیوا لے ادارے اور عدلیہ مضبو ط نہیں ہو گی پاکستان کی ترقی کا خواب پورا نہیں ہو گا ،تحریک انصاف واحد سیاسی جماعت ہے جس کے قائد کی سچائی پاکستان سے محبت کی تڑپ سے کوئی بھی انکار نہیں کر سکتا ان خیالات کا اظہار رہنما PTIسابق ایم پی اے چوہدری محمد ارشد ایڈووکیٹ نے کیا انہوں نے مزید کہا کہ ہماری جماعت تحریک انصاف ارض پاکستان میں ہر شہری کیلئے یکساں اور مفت انصاف تک رسائی کے مشن پر 2 0سال سے کام کر رہی ہے جس کے راستہ میں ملک دشمن ،کرپٹ اور ٹیکس چور حکمران مافیا قانون کے شکنجے کے خوف سے نئے سے نئے پروپگنڈے کھڑے کر کے مشکل کھڑی کر دیتے ہیں لیکن ہمارا لیڈر اپنی سچی لگن کے ساتھ آپ ساتھیوں کے تعاون سے ان وطن دشمن عناصر کے سامنے سیسہ پلائی دیوار بنے کھڑا ہے اور وہ دن دور نہیں جب ہمارا ملک صحیح معنوں میں حضرت عمر فاروقؓ کے بنائے گے فلاحی ریاست کے اصولوں پر دنیا میں عزت وقار کے ساتھ کھڑا ہو گا ،خدا ہمارے کپتان عمران خان کو اپنی حفظ و امان میں رکھیں جن پر شروع سے خطرات کے بادل منڈلا رہے ہیں