پیرس(نمائندہ خصوصی)حکمران ملک میں ا من وامان کی فضا قائم کر نے اور مہنگائی کا طوفان روکنے میں بری طرح ناکام ہو چکے ہیں۔ ملک میں انصاف کی فراہمی نظر نہیں آتی، سانحہ ماڈل ٹاؤن سے لیکرامجد صابری کے قتل تک سینکڑوں قیمتی جانیں دہشت گردی کی بھینٹ چڑھ چکی ہیں۔ ان خیالات کا اظہارچوہدری ارشد مارت سینئر رہنما مسلم لیگ ق فرانس نے یس اُردو سے کیا ، انہوں نے کہاکہ چھ ماہ میں بجلی کی کمی پوری کرنے کا وعدہ پورا نہیں کیا جا سکا جبکہ سستے رمضان بازاروں کے نام پر قوم کے اربوں روپے ضائع کر دئیے گئے ہیں۔ حکمرانوں کو اپنی ناکامی کا اعتراف کرتے ہوئے اقتدار سے الگ ہو جانا چاہئے