پیرس(نمائندہ خصوصی) مسلم لیگ ن کی حکومت آج تک ٹھوس خارجہ پالیسی تشکیل نہیں دے سکی ، ان خیالات کا اظہار چوہدری ارشد مارت سینئر رہنما مسلم لیگ ق فرانس نے یس اُردو سے کیا، انہوں نے کہا کہ جبکہ بھارت کامیابی کے ساتھ اپنی پالیسی پر گامزن ہے جس نے کشمیر پر گزشتہ 68 سال سے زائد عرصہ سے تسلط جما رکھا ہے اور وہ پاکستان کی ترقی کے کسی منصوبہ کو سبوتاڑ کرنے اور پاکستان کی سلامتی کو نقصان پہنچانے کی سازشوں میں آج بھی کوئی کسر نہیں چھوڑ رہا۔