پیرس(نمائندہ خصوصی) بجلی کی لوڈ شیڈنگ نے حکمرانوں کے جھوٹے دعوؤں کا پول کھول دیا۔ حکمرانوں نے 6 ماہ میں لوڈ شیڈنگ ختم کرنے کے نعرے لگا ئے تھے مگر 3 سال گزرنے کے باوجود بھی بحران پر قابو نہ پاسکے۔ روزہ دار ایک طرف شدید گرمی کا سامنا کررہے ہیں تو دوسری طرف بجلی کی غیر علانیہ طویل لوڈ شیڈنگ نے جینا دوبھر کررکھا ہے۔ ان خیالات کا اظہار چوہدری ارشد مارت سینئر رہنما مسلم لیگ ق فرانس نے یس اُردو سے کیا، انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک میں نماز جمعہ کے دورا ن بھی اکثر مساجد کی بجلی معطل رہتی ہے۔سحری و افطاری کے اوقات میں بھی بجلی بند کردی جاتی ہے۔غیر ضروری منصوبوں کے بجائے توانائی بحران پر قابو پانے کیلئے عملی اقدامات کئے جائیں