کراچی……وفاقی حکومت نےسندھ میں رینجرز کومکمل اختیارات کے ساتھ 60 دن کی توسیع دے دی ہے جبکہ صوبائی حکومت نے سمری مسترد کردی ہے۔ سندھ حکومت برہم ہے اور مشیر اطلاعات سندھ مولا بخش چانڈیو کا کہنا ہے کہ آرٹیکل 147 میں لکھا ہے کہ صوبہ مشروط یا غیر مشروط اختیار دے سکتا ہے۔ سندھ اسمبلی کی قرارداد کو کیسے غیرقانونی کہا جا رہا ہے۔ پروگرام آج شاہزیب خانزادہ میں گفتگو کرتے ہوئے کرتے ہوئے مولا بخش چانڈیو نے کہا کہ ن لیگ کی ہرحکومت میں وفاق اورصوبوں میں تنازعات پیدا ہوتے ہیں۔ سندھ اسمبلی کی قرارداد کو کیسے غیرقانونی کہا جا رہا ہے۔