counter easy hit

آرٹیکل 370 کا خاتمہ : مشعال ملک نے عالمی برادری سے بڑا مطالبہ کر ڈالا

Article 370 Ending: Torch Malik Demands Greater Demand from the Global Community

اسلام آباد(ویب ڈیسک) حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک کا کہنا ہے کہ بھارت دنیا کا مافیا اورقبضہ گروپ ہے، آرٹیکل 370 کا خاتمہ جنگی جرم ہے ، معاملے کو اقوام متحدہ میں لے جایا جائے۔تفصیلات کے مطابق کشمیری رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہا ہے کہ کشمیرکی تحریک میں آج
سیاہ ترین دن ہے، مقبوضہ کشمیرکی جداگانہ حیثیت بھی ختم کردی گئی۔مشعال ملک نے کہا کہ بھارت دنیا کا مافیا اور قبضہ گروپ ہے جس نے کوئی قانون نہیں مانا، بھارت نے آج تک کشمیریوں کا خون چوسا ہے۔ مقبوضہ کشمیرسے متعلق اقوام متحدہ کی قراردادیں موجود ہیں، کوئی بھی غیرمقامی قانون مقبوضہ کشمیرمیں زمین نہیں لے سکتا۔حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ نے کہا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں اپنی فوجی نفری بڑھا رہا ہے، مسئلے کو فوری طور پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل لے جایا جائے۔مشعال ملک کا یہ بھی کہنا ہے کہ بھارت مقبوضہ کشمیرمیں اپنی فوجی نفری بڑھا رہا ہے، جنگی ہیلی کاپٹروں سے مقبوضہ کشمیرمیں نگرانی کی جا رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ 1947 میں بھارت نے ہزاروں کشمیریوں کوقتل کیا، وہی گیم پلان اب پھرسے دہرایا جا رہا ہے۔یاد رہے کہ آج بھارت نے مقبوضہ کشمیرکی خصوصی حیثیت ختم کردی ، بھارتی صدر نے آرٹیکل 370 ختم کرنے کے بل پر دستخط بھی کردیے ہیں۔ اس سے پہلے مقبوضہ کشمیرکی صورت حال پربھارتی پارلیمنٹ کا اجلاس ہوا تھا، بھارتی وزیراعظم نریندر مودی پارلیمنٹ کے اجلاس میں شریک ہوئے تھے۔اس اجلاس میں بھارتی وزیرداخلہ امیت شاہ نے آرٹیکل 370 ختم کرنے کا بل پارلیمنٹ میں پیش کیا،بل کی تجاویز کے تحت غیر مقامی افراد مقبوضہ کشمیر میں سرکاری نوکریاں حاصل کرسکیں گے اور 370 ختم ہونے سے مقبوضہ کشمیرکی خصوصی حیثیت ختم ہوجائے گی۔بعد ازاں بھارتی صدر نے آرٹیکل 370 ختم کرنے کے بل پر دستخط کر دیے اور گورنر کاعہدہ ختم کرکے اختیارات کونسل آف منسٹرز کو دے دیے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website