مرییوسک صرف 3 سال کا تھا جب اس کی صلاحیتوں کا اندازہ اس کے والدین کو ہو گیا تھا۔
لاہور: (یس اُردو) دونوں ہاتھوں سے محروم مرییوسک کیڈزرسکی نومبر 1992 میں پولینڈ میں پیدا ہوا، مگر بعد میں سوئیڈن منتقل ہوگیا اور وہیں رہائش اختیار کر لی۔ مرییوسک صرف 3 سال کا تھا جب اس کی صلاحیتوں کا اندازہ اس کے والدین کو ہو گیا تھا۔ 12 سال کی عمر میں باقاعدہ ڈرائنگ اور پینٹنگ کا آغاز کیا، مگر پھر ایک سرجری کی وجہ سے کچھ عرصہ کے لیے کام روکنا پڑا تاہم 2008 میں دوبارہ اپنے شوق کو پروان چڑھانے کا فیصلہ کیا۔ باہمت مرییوسک کا کہنا ہے کہ کسی معذوری کا ہرگز مطلب یہ نہیں کہ خواب دیکھنا اور ان پر عمل کرنا چھوڑ دیا جائے، بس محنت کچھ زیادہ کرنا پڑتی ہے مگر خواب پورا ضرور ہوتا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ میں ابھی تک تقریباً 700 سے زائد شاہکار بنا چکا ہوں۔