counter easy hit

آرٹس کونسل انتخابات، محمد احمد شاہ نئے صدر بن گئے

Arts Council elections, Mohammad Ahmed Shah became the new president

Arts Council elections, Mohammad Ahmed Shah became the new president

آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کے انتخابات میں احمد شاہ اعجاز فاروقی پینل بھاری اکثریت سے کامیاب ہو گیا ہے۔ محمد احمد شاہ آرٹس کونسل کے نئے صدر منتخب ہو گئے ہیں۔ آرٹس کونسل کے انتخابات اتوار کو منعقد ہوئے۔ کمشنر کراچی اعجاز خان نے الیکشن کمشنر کے فرائض سر انجام دیئے۔

کمشنر کراچی نے الیکشن کے نتائج کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ صدارت، نائب صدارت، سکیرٹری اور گورننگ باڈی کی 12 نشتوں پر احمد شاہ اعجاز فاروقی پینل کے امیدوار کامیاب ہوئے۔محمد احمد شاہ 1ہزار 992ووٹ لیکر صدر منتخب ہوئے ہیں۔ نائب صدارت کے لئے احمد شاہ گروپ کے اطہر وقار عظیم1863 ووٹ لیکر کامیاب قرار پائے ہیں۔ان کے مد مقابل تاجدار عال 771ووٹ لے سکے۔ جیتنے والے پینل کے اعجاز فاروقی 2ہزار 10ووٹ لیکر ارٹس کونسل کے سکیرٹری منتخب ہوئے۔ہارنے والے پینل کےامین یوسف567 ووٹ لے سکے۔ گورننگ باڈی کی 12نشتوں پر بھی احمد شاہ اعجاز فاروقی پینل کے امیداوار کامیاب ہوئے ہیں۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website