کراچی: وزیر داخلہ ایجاز شاہ نے قومی اسمبلی اجلاس 461افراد کے ناموں کی لسٹ پیش کی جن کو ای سی ایل میں ڈالا گیا ہے اور وہ ملک سے باہر نہیں جا سکتے۔ اس لسٹ کے مطابق چئیرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا نام بھی ای سی ایل میں شامل ہے۔ وزارتِ داخلہ کے مطابق بلاول بھٹو زرداری کا نام وفاقی تحقیقاتی ادارے کی سفارش پر ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں ڈالا گیا ہے۔ بلاول بھٹو زرداری کے والد اور سابق صدر آصف علی زرداری کا نام بھی ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں ڈال دیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق 3 اراکین قومی اسمبلی کے نام ای سی ایل میں ڈالے گئے ہیں جن میں بلاول بھٹو، علی وزیراور محسن داوڑ شامل ہیں جبکہ 6 اور اراکینِ اسمبلی کے نام بھی ای سی ایل میں شامل کیے گئے ہیں جن میں آصف علی زرداری، سعد رفیق اور افضل کاکڑی شامل ہیں۔ وزارتِ داخلہ نے ای سی ایل میں ڈالے گئے 461افراد کی لسٹ قومی اسمبلی میں پیش کردی۔ وزارتِ داخلہ بت بتایا کہ علی وزیر اور محسن داوڑ کا نام نفرت انگیز تقریر پر ای سی ایل میں شامل کیا گیا ہے جبکہ خواجہ سعد رفیق کا نام نیب کی سفارش پر ایگزت کنٹرول لسٹ میں ڈالا گیا۔ سابق صدر آصف علی زرداری اور چئیرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا نام ایف آئی اے کی سفارش پر ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کیے گئے۔ وزیرِ داخلہ نے بتایا کہ تمام نام کابینہ کی منظوری کے بعد ای سی ایل میں شامل کیے ہیں۔