اسلام آباد (مانیرینگ ڈیسک)سینئر صحافی حامد میر کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کے اتحادی اور ایم این ایز گزشتہ کچھ دنوں سے جو میرے ساتھ باتیں کر رہے ہیں اس کے مطابق اگر مسلم لیگ اور پیپلز پارٹی نے ایک دوسرے کو گلے لگا لیا تو پھر عمران خان کی چھٹی ہوجائے گی ، جے آئی ٹی کی رپورٹ کے مندرجات کا لیک ہو کر مختلف چینلوں تک پہنچ جانا میڈیا لیکس کے زُمرے میں نہیں آتا ۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے حامد میر نے انکشاف کیا کہ تحریک انصاف کے اتحادی اور ایم این ایز گزشتہ کچھ دنوں سے جو میرے ساتھ باتیں کر رہے ہیں اس کے مطابق اگر مسلم لیگ اور پیپلز پارٹی نے ایک دوسرے کو گلے لگا لیا تو پھر عمران خان کی چھٹی ہوجائے گی ، جے آئی ٹی کی رپورٹ کے مندرجات کا لیک ہو کر مختلف چینلوں تک پہنچ جانا میڈیا لیکس کے زُمرے میں نہیں آتا، اس رپورٹ کی وجہ سے تحریک انصاف کی اپنی ہی ساکھ متاثر ہوئی ہے ، تحریک انصاف چاہے تو سندھ میں اپنی حکومت قائم کر سکتی ہے یہ کوئی پاکستانی تاریخ میں پہلی دفعہ نہیں ہوگا ، میری اطلاعات کے مطابق سندھ میں پیپلز پارٹی کے کچھ اراکین سندھ اسمبلی تحریک انصاف کے ساتھ رابطوں میں ہیں، بالکل اُسی طرح جیسے تحریک انصاف کے رہنماء اور اتحادی مجھے بتا رہے ہیں۔ حامد میر کا کہنا تھا کہ جتنے سندھ میں پیپلز پارٹی کے ارکان تحریک انصاف کے ساتھ رابطے کر رہے ہیں اس سے زیاد تھریک انصاف کے کئی رہنماء مسلم لیگ ن ، پیپلز پارٹی ، اور اپوزیشن جماعتوں کے ساتھ رابطے استوار کیے ہوئے ہیں، آگ اس وقت دونوں ہی لگی ہے لیکن نہ تحریک انصاف اور نہ ہی پیپلز پارٹی ، دونوں اس پوزیشن میں نہیں کہ ایک دوسرے کی حکومتیں گرا سکیں ۔