counter easy hit

ایک سال مکمل ہوتے ہی تحریک انصاف حکومت کی بڑی ناکامی منظر عام پر ٓگئی ، ہر طرف تبدیلی کی ناکامی کے تذکرے

As soon as one year was completed, the big failure of the Tehreek-e-Insaf's regime came to normal, regardless of the failure of change

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پہلے سال میں تحریک انصاف کی حکومت کی سب سے بڑی ناکامی سامنے آ گئی ہے۔ ڈیلی ڈان کے مطابق حکومت گزشتہ مالی سال کا ایکسپورٹ ٹارگٹ پورا کرنے میں بڑے مارجن سے ناکام ہو گئی ہے۔ حکومت میں آنے سے پہلے ایکسپورٹس بڑھانے کا تحریک انصاف کا سب سے بڑا وعدہ تھا جو پہلے ہی سال پورا نہیں ہو سکا۔ رواں سال جون میں ختم ہونے والی مالی سال میں 28ارب ڈالر کی برآمدات کا ہدف رکھا گیا تھا تاہم حکومت صرف 22.97 ارب ڈالر کی برآمدات ہی ممکن بنا سکی۔رپورٹ کے مطابق حکومت 5.03ارب ڈالر کے بڑے مارجن سے اپنا یہ وعدہ پورا کرنے میں ناکام رہی۔ کامرس ڈویژن کا کہنا ہے کہ ”یورپ میں معاشی ترقی میں گراوٹ اور امریکہ و چین کے مابین تجارتی جنگ کے باعث پاکستان کو برآمدی ہدف پورا کرنے میں ناکامی ہوئی۔ گزشتہ مالی سال کے دوران برآمدات میں اس سے ایک سال قبل کی نسبت 8.77فیصد کم ہوئیں۔دوسری طرف تحریک انصاف کی حکومت اپنا درآمدی ہدف پورا کرنے میں کامیاب رہی۔ درآمدات میں گزشتہ مالی سال کے دوران 9.86فیصد کمی واقع ہوئی اور وہ 60.79ارب ڈالر سے 54.79ارب ڈالر پر آ گئیں۔ جبکہ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق ) شہباز شریف نے کہا ہے کہ برطانوی اخبار میں خودساختہ اور من گھڑت خبرعمران خان اور شہزاد اکبر کی ایما پر چھاپی گئی ۔ اپنے ایک ٹوئٹ میں مسلم لیگ ن کے صدر نے کہاہے کہ عمر ان خان صاحب آپ کومیری طرف سے کئے گئے تین ہتک عزت کے دعوﺅں کا جواب دیناہے ۔ انہوں نے کہا کہ برطانوی اخبار کیخلاف قانونی چارہ جوئی کا فیصلہ کیاہے ، عمران خان اور شہزاد اکبر کے خلاف بھی قانونی چارہ جوئی کریں گے ۔واضح رہے کہ برطانیہ کی معروف ویب سائٹ ’’ ڈیلی میل ‘‘ کے صحافی ’’ ڈیوڈ روز‘‘ نے ایک آرٹیکل شائع کیا ہے جس میں شہبازشریف پر الزام عائد کیا گیا ہے کہ انہوں نے برطانیہ کی جانب سے صوبہ پنجاب کو زلزلہ متاثرین کی امداد کیلئے دی گئی 500 ملین پاﺅنڈ کی رقم میں مبینہ خرد بر د کی اور منی لانڈرنگ کے ذریعے لاکھوں پاونڈز برطانیہ بھجوائے گئے ۔برطانوی حکام نے شہبازشریف کے دورحکومت میں دی جانے والی کروڑوں پاﺅنڈز کی امداد کی تحقیقات شروع کر دی ہیں جو کہ غربت کے خاتمے کیلئے دی گئی تھی ۔آرٹیکل کے مطابق شہبازشریف کیلئے لاکھوں پاونڈ کی مبینہ منی لانڈرنگ کا اعتراف آفتاب محمود نے کیاہے ۔ڈیلی میل کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے تحقیقاتی ذرائع کا کہنا ہے کہ ایک جانب عالمی ترقیاتی منصوبوں کے لیے امداد دینے والا برطانوی محکمہ DFID سابق وزیراعلیٰ پنجاب پر امدادی رقم کی بارش کرتا رہا تو دوسری جانب ان کا خاندان عوامی فنڈ کے ملین پاونڈز منی لانڈرنگ کے ذریعے برطانیہ منتقل کرتے رہے۔تحقیقات کاروں کا دعویٰ ہے کہ کچھ رقم مبینہ طور پر ڈی ایف آئی ڈی کی جانب سے فراہم کی جانے والی امداد میں سے چرائی گئی ، امداد سے چوری کیے گئے لاکھوں پاﺅنڈ برمنگھم منتقل کیے گئے ۔گزشتہ شب شہبازشریف کے بیٹے سلیمان شہباز نے تمام الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہاہے کہ پاکستان کے نئے وزیراعظم عمران خان کی جانب سے سیاسی انتقامی کارروائی ہے ، ابھی تک کوئی الزام بھی ثابت نہیں ہواہے ، کرپشن کا کوئی بھی ثبوت نہیں ہے ۔2014 سے اب تک ڈی ایف ڈی آئی کی جانب سے پاکستان کو کسی بھی ملک سے زیادہ اب تک 463 ملین پاونڈ کی شرح سے سالانہ امداد دی گئی ہے ۔برطانوی شہری آفتاب محمود نے ڈیلی میل کو انٹرویو دیتے ہوئے دعویٰ کیا کہ انہوں نے شہبازشریف کے خاندان کیلئے برمنگھم کے دفتر سے لاکھوں پاﺅنڈ کی منی لانڈرنگ کی اور یہ کا م اتنی باریک بینی سے کیا گیا کہ برطانوی حکام کی جانب سے بک کا جائزہ لینے والوں کو بھی اس کی بھنک نہیں لگ سکی ۔ڈیلی میل کا کہناتھاکہ گزشتہ سال شہبازشریف کے بھائی اور سابق وزیراعظم نوازشریف کے خلاف برطانیہ میں 32 ملین پاﺅنڈ مالیت کے ایون فیلڈ فلیٹس کی خریداری پر مقدمہ چلایا گیا جس میں وہ مجرم ٹھہرے تاہم اس وقت وہ جیل میں سات سال قید کی سزا کاٹ رہے ہیں ۔ڈیلی میل کی جانب سے لکھے گئے آرٹیکل میں کہا گیاہے کہ قانونی دستاویزات مبینہ طور پر یہ کہتے ہیں شہبازشریف کے داماد کو زلزلہ متاثرین کی امداد کیلئے 10 لاکھ پاﺅنڈ دیئے گئے ۔برطانوی حکام نے شہبازشریف کے دورحکومت میں دی جانے والی کروڑوں پاﺅنڈ کی امداد کی تحقیقات شروع کر دی ہیں جو کہ غربت کے خاتمے کیلئے دی گئی تھی ۔چرائی گئی رقم سب سے پہلے برمنگھم بھیجی گئی جہاں سے مبینہ طور پر انہیں شہبازشریف کی فیملی کے بینک اکاﺅنٹس میں جمع کروایا گیا جن میں بارکلے اور ایس ایس بی سی کے بینک اکاﺅنٹس شامل ہیں۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website