counter easy hit

ورلڈکپ 2019ء سے بھارتی ٹیم کے آؤٹ ہوتے ہی اسد عمر نے بڑا پیغام جاری کر دیا

Asad Aamir issued a big message as the World Cup was out of the Indian team since 2019

اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما اسد عمر نے بھارت کی شکست پر پاکستانیوں کو مبارکباددی ہے اور کہا ہے کہ اسے کسی ملک کی ہار کی خوشی نہ سمجھا جائے۔ اسد عمر نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا ہے کہ ”تمام پاکستانیوں کو نیوزی لینڈ کی شاندار کامیابی مبارک اور اس

پیغام کو کسی دوسرے ملک کی ہار کی خوشی نہ سمجھا جائے، آپ کی مہربانی “۔

واضح رہے کہ ورلڈکپ 2019 ءکے پہلے سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ نے بھارت کو 18 رنز سے شکست دیکر فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔ کیویز کی جانب سے دیے گئے 240 رنز کے ہدف کے تعاقب میں دنیا کی نمبر 1 بیٹنگ لائن 221 رنز بنا سکی۔بھارتی بلے باز رویندرا جدیجا کی نصف سینچری رائیگاں گئی۔نیوزی لینڈ کی جانب سے ہنری نے 3 وکٹیں حاصل کرکے اپنی ٹیم کی فتح میں مرکزی کردار ادا کیا۔240 رنز کے ہدف کے تعاقب میں ورلڈ کپ میں رنز مشین روہت شرما صرف ایک رن بنا کر پویلین چلتے بنے، ان کے پیچھے بھارتی ٹیم قائد ویرات کوہلی اور دوسرے اوپنر کے ایل راہول بھی بالترتیب ایک، ایک رن بنا کر پویلین لوٹ گئے،دنیش کارتھک کو صرف 6 رنز پر ہنری نے پویلین کی راہ دکھائی۔ نیوزی لینڈ کی بھارت کے ہاتھوں شکست کے بعد پاکستانی شائقین نے بھارت سے ہارے جانے والے میچ پر قومی ٹیم کو معاف کر دیا۔ شائقین کا کہنا ہے کہ بھارت تو اتنا نالائق ہے کہ ہر اس ٹیم سے ہارجاتا ہے جسے پاکستان نے ہرایا ہوتا ہے۔ ٹویٹر پر پاکستانی شائقئنِ کرکٹ کا کہنا ہے کہ پاکستان نے انگلینڈ کو ہرایا اور بھارت اس سے ہار گیا تھا اور پھر پاکستان نے نیوزی لینڈ کو ہرایا اور آجبھارت ان سے بھی ہار گیا۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website