لاہور (ویب ڈیسک) چھ ماہ بعد رکن صوبائی اسمبلی ملک اسد کھوکھر کو قلمدان سونپ دیا گیا۔ وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے چھ ماہ بعد بالآخر رکن صوبائی اسمبلی ملک اسد کھوکھر کو وائلڈ لائف کی وزارت کا قلمدان سونپ دیا ہے۔ ملک اسد کھوکھر نے چھ ماہ قبل صوبائی وزیر کا
باقاعدہ حلف اٹھایا تھا۔ یہ بھی بتایا گیا ہے کہ اس عرصہ کے دوران ملک اسد کھوکھر کو وزارت اطلاعات پنجاب کا قلمدان دینے کی بھی کوشش کی گئی لیکن انہوں نے مذکورہ وزارت لینے سے انکار کر دیا۔ ملک اسد کھوکھر کی بطور وزیر وائلڈ لائف کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔