counter easy hit

اسد عمر نے قوم کو خوشخبری سناد ی

Asad Omar preached the gospel to the nation

لاہور( ویب ڈیسک) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے چیئرمین اسد عمر نے امید ظاہر کی کہ آئندہ چند ماہ میں اقتصادی صورتحال میں بہتری کا رجحان نظر آئے گا۔ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا لوٹی ہوئی دولت واپس لانا اورقومی معیشت کو مستحکم کرنا حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے ، وزیراعظم عمران خان اقتصادی شعبہ کی بہتری کیلئے مشکل فیصلے کر رہے ہیں،ہمیں مہنگائی پر قابو پانے اور حسابات جاریہ کے خسارے میں کمی لانے کے مسائل کا سامنا ہے تاہم ان سے نمٹنے کیلئے اقدامات کئے گئے ہیں۔ دوسری جانب ایک اور خبر کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے چیف آرگنائزر سیف اللہ خان نیازی نے یوم شہداء پولیس کے موقع پر جانیں قربان کرنے والے پولیس شہداء کو زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ پوری قوم اپنے ان عظیم شہداء کے احسانوں کی مقروض ہے۔ ایک خصوصی پیغام میں انہوں نے کہا کہ پولیس جوانوں کی لازوال قربانیوں کی بدولت ہم آج امن کی زندگی بسر کر رہے ہیں۔ دہشت گردی کیخلاف جنگ میں خیبر پختونخوا پولیس کا کردار بھی ہر لحاظ سے تاریخی ہے۔ سیف اللہ خان نیازی نے کہا کہ امن کے دشمنوں کا بھرپور تعاقب کریں گے اور ان کے ناپاک وجود سے ارض پاک کو نجات دلا کردم لیں گے۔ اپنے شہداءکی بلندی درجات کے لئے دعا گو ہیں۔دریں اثناءتحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری جنرل عامر محمود کیانی نے اپنے پیغام میں ملک بھر خصوصاً خیبر پختونخوا کی پولیس نے دہشت گردوں کے حملوں کو اپنے سینوں پر روکا۔ پولیس کے بہادر جوانوں نے اپنے جانوں کا خراج دے کر قوم کو سلامتی کی ضمانت دی۔ قوم کی حفاظت کے لئے اپنے جانوں کے نذرانے پیش کرکے ان مجاہدوں نے تاریخ کا انمول باب رقم کیا۔ پولیس جوانوں کی لازوال قربانیوں سے ہم امن کی زندگی بسر کر رہے ہیں۔ پوری قوم آج اپنے شہداءپر نازاں ہے اور انہیں خراج عقیدت پیش کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہداءکا خون کسی طور رائیگاں نہیں جانے دیں گے۔ وطن عزیز کے امن و سلامتی سے کھیلنے والے عناصر کی بیخ کنی کریں گے۔ پولیس کے شہداءاور ان کے اہل خانہ کی لازوال قربانیوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website