اسلام آباد: تحریک انصاف کے اسد قیصر سپیکر قومی اسمبلی منتخب ہونے کے بعداپنی نشست سے اٹھ کر تمام سیاسی جماعتوں سے رہنماﺅں کے پاس گئے اور ان سے مصافحہ کیا۔
تفصیلات کے مطابق سپیکر قومی اسمبلی کیلئے تحریک انصاف کے اسد قیصر اور متحدہ اپوزیشن کے خورشید شاہ میں مقابلہ تھا جس میں اسد قیصر نے 176 جبکہ خورشید شاہ نے 146 ووٹ حاصل کئے اور اس میں 8 ووٹ مسترد ہوئی۔
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے نومنتخب سپیکر کو حلف اٹھانے کیلئے بلایا تو اسد قیصر نے اپنی نشست چھوڑتے ہوئے ن لیگ کے صدر شہباز شریف ،خواجہ آصف، احسن اقبال، پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری ،مدمقابل خورشید شاہ اور ایم ایم اے کے رہنماﺅں سے مصافحہ کیا اور پھر حلف اٹھانے کیلئے سپیکر ڈائس کی طرف بڑھے۔
اسد قیصر 176 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے
براہ راست دیکھئے: https://t.co/2xh2Jq2qkY #AajUpdates #AsadQaiser #NationalAssembly pic.twitter.com/CuwYLHcP7u— Aaj News Urdu (@aaj_urdu) August 15, 2018