یورپ: (انٹرنیشنل ڈیسک) اسد قیصر کو سپیکر قومی اسمبلی، مشتاق احمد غنی کو سپیکر صوبائی اسمبلی اور محمود خان کو وزیر اعلی خیبر پختونخواہ منتخب ہونا خیبر پختونخواہ عوام کیلئے بہت بڑا اعزاز ہے اسد قیصر،مشتاق احمد غنی، محمود خان جیسے عظیم لیڈروں کو منتخب ہونا نئے پاکستان کی بنیاد ہیں ان خیالات کا اظہار یورپی انٹرنیشل میڈیا کے چیف اور گلوبل ٹائمز یورپ نیوز پیپر کے چیف ایگزیکٹو اکرام الدین نے ایک اخباری بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخواہ اور پاکستان میں نئے جمہوری دور کا آغاز ہو گیا ہے انشاءاللہ عمران خان کی قیادت میں پاکستان معاشی مسائل اور سیاسی عدم استحکام سمیت دیگر بڑی ناہمواریوں سے چھٹکارا حاصل کرینگے انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کا تینوں صوبوں میں حکومت بنانے سے واضح ہے کہ پاکستان عوام نواز شریف،آصف علی زرداری،اور مولانا فضل الرحمان جیسی سیاست کو مزید برداشت نہیں کر سکتے آخر میں چیف اکرام الدین نے اسد قیصر کو سیپکر قومی اسمبلی،مشتاق احمد غنی کو سپیکر صوبائی اسمبلی اور محمود خان کو وزیر اعلی خیبر پختونخواہ منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ چیئرمین عمران خان، اسد قیصر،مشتاق احمد غنی،محمود خان پاکستان تحریک انصاف کے عظیم ترین سیاست دان ہیں۔