اسلام آباد (ویب ڈیسک) اسد عمر کی بیٹے کی شادی پر رقص کی ویڈیو نے وائرل ہوتے ہی سوشل میڈیا پر تہلکپ مچا دیا۔ وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمرنے بیٹےکی شادی پر رقص کرکے سماں باندھ دیا۔ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وزیر خزانہ اسد عمر اپنے
بیٹے کی شادی میں خوشی سے جھوم اٹھے اور رقص کے ذریعے اس کا اظہار کیا ۔اسد عمر کے بیٹے کی شادی کی تقریب کراچی کے ایک نجی ہوٹل میں منعقد کی گئی جس میں پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما نثار کھوڑو، ناصر حسین شاہ و دیگر نے شرکت کی ۔ تقریب میں ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما فاروق ستار بھی مدعو تھے، ان کے علاوہ دیگر صحافی، سیاسی و سماجی شخصیات سمیت سینئر بیوروکریٹس نے بھی شرکت کی۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر لوگ دھڑا دھڑ اسد عمر کے ڈانس کی ویڈیو شئیر کر رہے ہیں ٹویٹر اور دیگر ویب سائٹس پر لوگ اس ویڈیو پر دلچسپ تبصرے کر رہے ہیں.حکمران جماعت کے رہنما و وفاقی وزیر اسد عمر گو ایک منجھے ہوئے سیاستدان ہیں مگر انکی شہرت کم گو اور شرمیلے سیاستدان کی ہے۔اسد عمر کے بیٹے آصف عمر کی شادی گزشتہ دنوں سر انجام پائی جہاں کئی قد `اور سیاسی اور سماجی شخصیات نے شرکت کی ۔
Asad Umar dances on son’s wedding pic.twitter.com/DCgDA8yYpt
— Wasif Shakil (@Wasifshakil) December 25, 2019