counter easy hit

اسد عمر کی تو چھٹی ہوگئی ۔

اسلام آباد (ویب ڈیسک) اسد عمر کے استعفیٰ کے بعد اقتصادی رابطہ کمیٹی کا پہلا اجلاس کل ہوگا ، مشیر خزانہ حفیظ شیخ صدارت کریں گے، وزارت داخلہ کےلئے 3 کروڑ 72 لاکھ روپے کے اضافی فنڈز مختص کرنے کا معاملہ زیر غور آئےگا۔مشیر خزانہ ڈاکٹر عبد الحفیظ شیخ کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا پہلا اجلاس کل ہوگا، اجلاس میں 18 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جائےگا ۔ذرائع کا کہنا ہے اجلاس میں اسٹیل ملز کی بحالی کے متعلق پلان پیش کیا جائےگا ،اسٹیل ملز کی بحالی کیلئے ٹرانزیکشن ایڈوائزری کنسورشیم کے تقرر کی سمری پیش کی جائے گی۔اجلاس میں پنجاب رینجرز کے لیے ضمنی گرانٹس کی سمری پیش کی جائے گی اور وزارت داخلہ کے لیے 3 کروڑ 72 لاکھ روپے کے اضافی فنڈز مختص کرنے کا معاملہ زیر غور آئے گا۔اقتصادی رابطہ کمیٹی اجلاس میں ایکسپلوزوز ڈیپارٹمنٹ کے لیے تکنیکی ضمنی گرانٹ اور نیشنل سیونگز آرگنائزیشن کے لیے 54 کروڑ روپے کی ضمنی گرانٹ کی سمری پیش کی جائے گی۔ایجنڈے کے مطابق ای ای او بی آئی کے رواں مالی سال کی نظرثانی شدہ بجٹ تجاویز پیش کی جائیں گی جبکہ جنوبی وزیرستان خاصہ دار فورس کے لیے تنخواہوں کی ادائیگی کا معاملہ بھی ایجنڈے میں شامل ہیں۔اجلاس میں ملک میں ایک ہزار انڈسٹریل اسٹچنگ یونٹس کے لیے ضمنی گرانٹس کا معاملہ زیر غور آئے گا اور تھل ایسٹ، بھمبرا، تھل ویسٹ فیلڈز سے ایس ایس جی سی کو گیس فراہمی کی سمری پیش کی جائےگی، یاد رہے کہ اسد عمر کے استعفیٰ کے بعد اقتصادی رابطہ کمیٹی کا پہلا اجلاس کل ہوگا ، مشیر خزانہ حفیظ شیخ صدارت کریں گے، وزارت داخلہ کےلئے 3 کروڑ 72 لاکھ روپے کے اضافی فنڈز مختص کرنے کا معاملہ زیر غور آئےگا۔مشیر خزانہ ڈاکٹر عبد الحفیظ شیخ کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا پہلا اجلاس کل ہوگا۔ جس میں نئے فنڈز جاری ہونگے۔

 

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website