اسلام آباد: نیواسلام آباد انٹرنیشنل ائیر پورٹ پر اے ایس ایف نے کارروائی کرتے ہوئے غیرملکیوں سے منشیات برآمد کرلی۔
نیو اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر ایئرپورٹ سیکیورٹی فورس ( اے ایس ایف) کی جانب سے کارروائی کی گئی، جس کے نتیجے میں غیرملکی جونسن کے سامان سے 1446 گرام جبکہ خاتون جینفرکے سامان سے 360 گرام ہیروئن برآمد ہوئی۔ دونوں غیرملکی قومی ائیرلائن کی پرواز پی کے 233 سے دبئی جا رہے تھے۔ اے ایس ایف کے مطابق دونوں غیرملکیوں کا تعلق نائجیریا سے ہے جب کہ دونوں غیرملکیوں کوگرفتارکرکے اے این ایف حکام کے حوالے کردیا گیا ہے۔