counter easy hit

شہید مظہر علی مبارک اتحاد بین المسلمین کے داعی تھے ۔علامہ محسن علی نقوی ودیگر مقررین کا خطاب

راولپنڈی(پریس ریلیز ) شہید مظہر علی مبارک اتحاد بین المسلمین کے داعی تھے ان مذہبی ۔سماجی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی ۔ شہید تحفظ عزاداری کی برسی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین علامہ سید محسن علی نقوی خطیب مسجد سخی شاہ چن چراغ۔علامہ آغا ہادی الحسینی ۔حافظ مولانا محمد اسحاق خطیب جامع مسجد نوابیہ ڈھوک حسو ۔ذاکر اہلبیت رئیس رضوی ۔عالمی شہرت یافتہ نعت خواں خادم خانہ کعبہ حاجی محمد رفیق ۔

https://m.facebook.com/story.php?story_fbid=4290763507606786&id=100000195366585

انٹرنیشنل نعت خواں رضوان حیدر فریدی ۔محمد اصغر قادری ۔ماتمی سنگت مسافرہ شام کے منقبت خواں سید عقیل حیدر اور دیگر نے کہا ہے کہ شہید مظہر علی مبارک کی انسانیت کے لیے خدمات ہمیشہ یاد رکھا جائے گا دکھی انسانیت کی خدمت کے مشن کو آگے بڑھایا جائے گا شہید مظہر علی مبارک کی مذھبی،سماجی خدمات ہم سب کیلئے ایک نمونہ ہے ۔

https://m.facebook.com/story.php?story_fbid=4291011090915361&id=100000195366585

مقررین برسی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ اللہ تعالٰی نے قرآن مجید میں ارشاد فرمایا کہ شہید کو مردہ مت کہوانکو رزق اللہ عطا کرتا ھے۔انہوں نے کہا کہ ھر مسلمان دعا کا طلبگار ہے شہدا نے اپنے خون سے امن کی شمع روشن کی ھےواضع رھے کہ دہشتگردی کے ایک واقعہ میں ریسیکو1122 کے ایمرجنسی میڈیکل ٹیکنیشن مظہر علی مبارک سال 2013 میں شہید ھو گےتھے

جنہوں کی برسی 25 پچیس دسمبر بروز جنعہ کو منائی گئی۔ اس موقع پر مجلس عزا کے بعد اجتماعی دعا۔قرآن خوانی۔سوزوسلام۔حمد و نعت کی محفل رہائش گاہ ڈاکٹر مبارک علی سابق سینیئر ھیومن رہسوس مینجر پاکستان ریلوے ڈی ایس آفس راولپنڈی شہید مظہر علی مبارک روڈ نواب کالونی ڈھو ک حسو راولپنڈی پر منعقد ھوئ جس میں راولپنڈی شہر کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔شہید مظہر علی مبارک۔پاکستان عوامی لیگ کے رہنما اصغرعلی مبارک۔ڈاکٹر محفوظ علی۔ڈاکٹر اظہر علی۔ڈاکٹر اسد علی۔ڈاکٹر اطھر علی۔ایڈووکیٹ عظمت علی۔ احسان علی کے بھائی تھے مقررین نے کہا کہ پاکستان کی سلامتی اور ترقی کے لئے ضروری ہے کہ اتحاد بین المسلمین کا پرچار کیا جائے شہید مظہر علی مبارک اتحاد بین المسلمین کے داعی تھے جن کی ملی خدمات کو تاقیامت یاد رکھا جائے گا

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website