counter easy hit

ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن راولپنڈی کے انتخابات :رضوان اختر اعوان صدر،عمران یوسف نیازی سیکرٹری منتخب ہوگئے

راولپنڈی (خصوصی رپورٹ؛ اصغرعلی مبارک سے) پنجاب بھر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشنز کے انتخابات مکمل ہو گئے اس سلسلے راولپنڈی ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے انتخابات میں رضوان اختر اعوان صدر راولپنڈی بار اور عمران یوسف نیازی سیکرٹری جنرل منتخب ہوگئے ہیں تفصیلات کے مطابق
ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن راولپنڈی کے سالانہ انتخابات برائے سال2021کیلئے وکلا برادری رضوان اختر اعوان کو آئندہ سال کے لئے ضلع راولپنڈی بار ایسوسی ایشن کاصدر اور نوجوان قانون دان عمران یوسف خان نیازی کو سیکرٹری جنرل منتخب کرلیا گیا ہے ہفتہ کے روز قائداعظم ہال میں پولنگ صبح9بجے سے شام5بجے تک کسی وقفے کے بغیر جاری رہی۔الیکشن بورڈ کی زیر نگرانی ہونے والی پولنگ میں 500خواتین سمیت4200 کے قریب رجسٹرڈوکلا میں سے2021نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیاجبکہ 10 ووٹوں کو گنتی کے عمل کے دوران مسترد قرار دیا گیا راولپنڈی بار کے انتخابات میں پولنگ کے لئے12بوتھ قائم کئے گئے تھے چیئرمین الیکشن بورڈ شفقت علی بھٹی کی سربراہی میں ممبران سردار منظر بشیر، ملک شوکت حیات اور احسان مقصود قریشی پر مشتمل الیکشن بورڈنے پولنگ کے عمل کی نگرانی کی ۔چئیرمین الیکشن بورڈ کے اعلان کردہ غیر حتمی نتائج کے مطابق صدر کی نشست پر 3امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہوا جس میں رضوان اختر اعوان914ووٹ لے کر پہلے، محمد اخلاق اعوان598ووٹ لے کر دوسرے اور چوہدری نور خان561ووٹ لے کر تیسرے نمبر پر رہے سیکرٹری جنرل کی نشست پر ون ٹو ون کانٹے دار مقابلے کے بعدعمران یوسف خان نیازی1050ووٹ لے کر پہلے اور راجہ شاہد ظفر 1045ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے جوائنٹ سیکرٹری کی نشست پر ون ٹو ون مقابلے کے بعد خاتون امیدوار عائشہ اشتیاق ملک 1388ووٹ لے کر پہلے اورقاضی غنی الرحمان743ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے فنانس سیکریٹری کی نشست پر 3امیداروں کے درمیان مقابلے کے بعد محمد غیاث راجہ 700ووٹ لے کر پہلے،سید ساجد حسین شاہ 634ووٹ لے کر دوسرے اوربنارس نذیر میر478ووٹ لے کر تیسرے نمبر پر رہے خیال رہے کہ نائب صدر کی 1نشست پر عنصر محبوب خان،لائبریری سیکریٹری کی نشست پر ملک امجد اعوان اور آڈیٹر کی نشست پر ماریہ جاوید چوہدری پہلے ہی بلامقابلہ منتخب ہو چکے ہیں مجلس عاملہ کی10نشستوں پر اکمل نواز، بابر نوید توقیر محمود، جنید اختر مغل،سید ذیشان حیدر کاظمی،رقیہ غفور، ساجد محمود،ساجد ہمایوں تنولی، سخاوت حسین شاہ،سدرہ اشرف اور عاصم وحید چوہدری پر مشتمل11امیدواروں کے درمیان مقابلہ تھاجن کے نتائج کا اعلان آج بروزاتوار کو کیا جائے گاالیکشن نتائج کا اعلان ہوتے ہی کامیاب امیدواروں کے حامی وکلا نے فتح کا جشن منایا کامیاب امیداروں پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں اور مٹھائی بھی تقسیم کی گئی۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website