اسلام آباد(اصغر علی مبارک) پاکستان کے وزارت خارجہ کی ترجمان میڈیم عائشہ فاروقی نےکہاھے کہ دنیابھر میں کشمیریوں کی جدوجہد آزادی اور قربانیوں کو پانچ اگست کو اجاگر کیا جائے گا۔پرائم منسٹر عمران خان کے دور حکومت میں کشمیر کاز کو دنیابھر میں اجاگر کیاگیاہے۔ سلامتی کونسل میں مسلہ کشمیر کو بھرپور انداز میں اٹھایا گیا۔ آن نیوز کے سفارتی نامہ نگار اصغر علی مبارک سے خصوصی انٹرویو میں انہوں ے کہاکہ پاکستان کشمیریوں کی اخلاقی ۔سیاسی۔سفارتی حمایت جاری رکھےگا۔ بھارتی فورسزکی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں جارحیت جاری ہے، بھارتی فوج نے علاقائی معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ایل او سی پر بھی بلا اشتعال فائرنگ کا سلسلہ جاری رکھا ہوس ھے۔پاکستان کشمیر میں عیدالاضحیٰ کی نماز پر پابندی کی مذمت کرتا ہے، اس معاملے کا اقوام متحدہ نوٹس لے کیونکہ یہ عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔ بھارت جنوبی ایشیا میں ہتھیاروں کی دوڑ شروع کرنے کا ذمہ دار ہے، حتی کہ اب بھارت دنیا بھر میں ہتھیاروں کا سب سے بڑا درآمد کنندہ بن چکا ہے۔ پاکستان ہر قسم کی جارحیت سے نمٹنے کیلئے ہر وقت تیار ہے۔
https://www.yesurdu.com/wp-content/uploads/2020/07/WhatsApp-Video-2020-07-30-at-03.06.55.mp4?_=3
https://www.yesurdu.com/wp-content/uploads/2020/07/WhatsApp-Video-2020-07-30-at-03.06.55.mp4?_=3