پاکستان عوامی لیگ کے رهنما اصغر علی مبارک کا اظہار یکجہتی کیلئے یوٹیلٹی اسٹورز ملازمین ڈی چوک میں جاری دھرنا کا دورہ
حکومت یوٹیلٹی اسٹورز ملازمین کو بے روزگار کرنے سے باز رھے، اصغر علی مبارک
اسلام آباد (پریس رہلیز )پاکستان عوامی لیگ کے رهنما اصغر علی مبارک کا اظہار یکجہتی کیلئے یوٹیلٹی اسٹورز ملازمین ڈی چوک میں جاری دھرنا کا دورہ ،حکومت یوٹیلٹی اسٹورز ملازمین کو بے روزگار کرنے سے باز رھے،تفصیلات کے مطابق آل پاکستان مرکزی ورکرز یونین آف یوٹیلٹی اسٹورز ملازمین کے مطالبات کے حق میں جاری ڈی چوک دھرنا کے شرکا سے اظہار یکجہتی کےلیےپاکستان عوامی لیگ کے رهنما اصغر علی مبارک نے دورہ کیا اور یوٹیلٹی اسٹورز ملازمین کے مطالبات کو جائز قرار دیتے ھوے حکومت سے بات چیت سے معاملات حل کرنے کا مطلبہ کیا ، اصغر علی مبارک نے کہا تحریک انصاف کی حکومت یوٹیلٹی اسٹورز ملازمین کو بے روزگار کرنے سے باز رھے. حکومت نے انتخابات میں کروڑوں نوکریاں دینے کااعلان کے ووٹ حاصل کئے ،مگرحکومت اب غیر ملکی ایجنڈے کے تحت لوگوں کو بیروزگار کرنے پر تلی ہوئی ھے آل پاکستان مرکزی ورکرز یونین آف یوٹیلٹی اسٹورز ملازمین کایوٹیلٹی اسٹورز کی بندش کے خلاف، مطالبات کے حق میں اسلام آباد ڈی چوک پر دھرنا جاری رہا ۔
یوٹیلٹی سٹورز ملازمین نے مزاکرات ناکام ہونے کی صورت میں پارلیمنٹ ہاو¿س جانے کا اعلان کردیا ہے۔پاکستان عوامی لیگ کے رهنما اصغر علی مبارک سے وائس چیئرمین یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن شہاب الدین نے گفتگو میں کہا کہ حکومت کے ساتھ ہمارے مذاکرات کامیاب نہیں ہوئے تو ہم ڈی چوک سے آگے کی جانب بھی قدم بڑھائیں اور پارلیمنٹ ہاو¿س کی جانب بڑھیں گےانہوں نے کہا کہ جب تک ہمارے چاروں مطالبات نہیں مان لیے جاتے ہم یہاں سے نہیں جائیں گے۔انہوں نے بقایا جات کی فوری ادائیگی، عارضی ملازمین کو مستقل کرنے اور سبسڈی میں خردبرد کے الزامات کے دستاویزی ثبوت پیش کرنے کا بھی مطالبہ کیا ۔پاکستان عوامی لیگ کے رهنما اصغر علی مبارک نے یوٹیلٹی اسٹورز ملازمین اور شرکا دھرنا ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا ………
فوٹو کیپشن ……..
یوٹیلٹی اسٹورز ملازمین کا مطالبات کے حق میں جاری ڈی چوک دھرنا کے شرکا سے پاکستان عوامی لیگ کے رهنما اصغر علی مبارک کا اظہار یکجہتی کے موقع پر گروپ فوٹو .