راولپنڈی( یس اردو نیوز) پاکستان عوامی لیگ کے رہنما اور امیدوار ضمنی انتخاب حلقہ این اے60 راولپنڈی شہر اصغر علی مبارک نے کہا ھےکہ سمندرپار پاکستانیوں کوووٹ ڈالنے کا حق ملنا ایک تاریخی اقدام ھے جس پر سپریم کورٹ کے اعلی ججز خراج تحسین کے مستحق ھیں ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر راولپنڈی میں ضمنی انتخاب حلقہ این اے ساٹھ راولپنڈی کے سلسلے کاغذات نامزدگی کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ھوے انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے سمندرپار پاکستانیوں کوووٹ ڈالنے کا حق دے تاریخی کارنامہ سر انجام دیا ھے ۔ اصغر علی مبارک نے کہا ھےکہ سمندر پار پاکستانی ضمنی الیکشن کیلئے مشین ریڈایبل پاسپورٹ کے ذریعے ووٹ کاسٹ کرسکیں گے جس سے ہم سب کا مطالبہ پورا ھوگیا ھے آن لائن رجسٹریشن یکم سے 15ستمبر تک رات 12بجے ہوسکے گی۔اوورسیز پاکستانیز کوپاس کوڈ جاری کیا جائے گا۔ ،ووٹرز کی آن لائن رجسٹریشن یکم سے 15ستمبر تک ہوگی۔رجسٹرڈ پاکستانی مشین ریڈایبل پاسپورٹ کے ذریعے ووٹرزاپنے اپنے حلقوں میں ووٹ ڈال سکیں گےاوورسیز پاکستانی ویب سائٹ پراپنے حلقے بھی چیک کرسکتے ہیں
پاکستان عوامی لیگ کے رہنما اصغر علی مبارک لیڈ نیوز سے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے۔
Publiée par IK Team Lead News sur Jeudi 30 août 2018