ڈپٹی سپیکر قاسم سوری کی بحالی پر وزیراعظم اورتمام تحریک انصاف کارکنان کو مبارک، نہائت جرات مندی سے ایوان کا تقدس بحال رکھیں گے، اصغر برہان
پیرس؍اسلام آباد(ایس ایم حسنین) پاکستان تحریک انصاف فرانس کے سابق جنرل سیکرٹری اصغر برہان نے کہا ہے کہ ڈپٹی سپیکر قاسم سوری کی بحالی وزیراعظم پاکستان اور تمام پارٹی کی فتح ہے۔ انشااللہ قاسم سوری وزیراعظم کا بہترین انتخاب ہیں اور وہ اسی طرح جرات اوربہادری سے ایوان کا تقدس قائم رکھیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ ڈپٹی سپیکر قاسم سوری کو ووٹوں پر موجود سیاہی (روشنائی ) کی بنیاد پر نااہل قرا ر دیا گیا جو کہ سراسرزیادتی ہے اور اللہ تبارک وتعالیٰ نے انھیں اس مقدمے میں سرخرو کردیا ہے جو کہ نہ صرف تحریک انصاف، بلکہ تما حکومت اوراتحادی جماعتوں، جمہوریت اورتمام کارکنان کی فتح ہے۔ قاسم سوری نے جس طرح معزز ایوان میں مثبت طریقے سے توازن قائم رکھا ہےوہ قابل تحسین ہے اور اسے جاری رہنا چاہیے۔