وزیراعظم عمران خان کی سب سے بڑی فتح ان کے بدترین نقاد آج کنٹینر لے کر ان کے نقش قدم پرچلنے کی بھرپور کوشش کر رہے ہیں، اصغر برہان
پیرس؍اسلام آباد(ایس ایم حسنین) پاکستان تحریک انصاف فرانس کے سابق جنرل سیکرٹری اصغر برہان نے مولانا فضل الرحمن کے حکومت کے خلاف تعصب پرمبنی بیانات کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ 2014 کے دھرنے کے وقت تحریک انصاف اورعمران خان کے بدترین نقادآج ان ہی کے نقش قدم پر چل نکلے ہیں ۔
ان کا کہناتھا کہ پاکستانی سیاست کے بدترین سازشی کردار مولانا فضل الرحمن جو کہ سیاسی اور اخلاقی طورپر بالکل بنجر اور ویران ہوچکے ہیں اب وزیراعظم عمران خان کے ہی سیاسی فیصلوں اورتحریکوں کو کاپی کرنے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان نے ایک ایماندار اور انتہائی سچے اورکھرے انسان کے طور پر اپی شناخت بنائی ہے ان کے نقش قدم پر چلنے والا بھی کم از کم اتنی اخلاقی حیثیت رکھے تو ہی کامیاب ہوسکتا ہے جبکہ مولانا نہ تو کبھی مذہب کے ساتھ وفادار رہے اور نہ ہی اسلام اور پاکستان کے ساتھ ۔ اس لئے ان کی تحریک ان کی سیاسی خودکشی کے سوا اور کچھ نہیں ہے