counter easy hit

عوام کو صرف ووٹ کی عزت کا درس جبکہ برطانیہ میں علاج کے نام پرلاکھوں پائونڈزلٹانے والوں کا بیہانک انجام قریب ہے، اصغر برہان

عوام کو صرف ووٹ کی عزت کا درس جبکہ برطانیہ میں علاج کے نام پرلاکھوں پائونڈزلٹانے والوں کا بیہانک انجام قریب ہے، اصغر برہان

پیرس/اسلام آباد(ایس ایم حسنین) پاکستان تحریک انصاف فرانس کے سابق جنرل سیکرٹری اصغر برہان نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کا ووٹ کو عزت دو کا بیانیہ عوام کو مزید غربت اور استحصالی نظام میں دھکیلنے کی گھنائونی سازش تھی۔ عوام زندگی بھر ووٹ کو عزت دیتے رہتے اور یہ لوگ اقتدار میں آکر پیسے باہر بھیجتے رہے اور پھر لندن کے فلیٹس اورہسپتالوں اورشاپنگ مالز میں کروڑؤں پائونڈز اڑاتے رہتے۔

ان کا کہنا تھا کہ ووٹ کو عزت دو کا درس دینے والوں  کو شرم سے ڈوب مرنا چاہیے اب وہ برطانیہ میں کونسے پائونڈز کو عزت دینے کیلئے بے تاب ہیں۔ اپنے ملک کے قوانین تک کی پابندی پر ان لوگوں کے مگرمچھ کے آنسو نکلنے لگتے ہیں اور بیرون ملک جا کر ان لوگوں کی عاجزی اور مسکینی دیکھنے والی ہوتی ہے۔ ایسے منافقت سے بھرپور لوگوں کا بیہانک ترین انجام قریب ہے۔

 

ASGHAR BURHAN, EX-GEN SECRETARY, PTI, FRANCE

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website