اپوزیشن نے صادق سنجرانی جیسے ایماندار اورمنصب اورحلف کی پاسدارن کرنیوالے اعلیٰ شخصیت کے مالک چیئرمین کو دھوکہ دیکر منہ کی کھائی، اصغر برہان
پیرس؍اسلام آباد( ایس ایم حسنین) پاکستان تحریک انصاف فرانس کے سابق جنرل سیکرٹری اصغر برہان نے سینیٹ الیکشن پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ اپوزیشن نے ثابت کردیا کہ وہ کسی ایماندار شخص کیساتھ نہیں نبھا سکتی ۔ ان کا کہنا تھا کہ صادق سنجرانی بطور چیئرمین سامنے آنے سے آج تک اپنی منفرد شخصیت اور ایمانداری اور حلف کی پاسداری کرتے ہوئے ایوان می اعلیٰ اوصاف کا مظاہرہ کرنے کی وجہ سے عوام میں خاصے مقبول ہوئے ۔ ان جیسے ایماندار اور حلف کی پاسداری کرنے والے پروفیشنل کو اپوزیشن نے جس بھونڈے طریقے سے پہلے متنازعہ بنایا اور اسکے بعد اسے ہٹانے کیلئے جس طرح زمین وآسمان کے قلابے ملا دیے اس سے اپوزیشن کا باطن بھی واضح ہوگیا اور اللہ تعالیٰ نے صادق سنجرانی کو سربلند کر کے اپوزیشن کو اسکی نیت کی بیہانک سزا دے دی ہے۔